لندن : برطانیہ میں بکنگھم پیلس کے باہر تعینات شاہی محافظ کی چیخ اور تنبیہ سے خاتون سہم کر رہ گئی۔ بکنگھم پیلس کے باہر تعینات محافظ کے ساتھ خاتون نے تصویر کھنچوانے کی کوشش کی جس پر تلوار تھامے محافظ نے چلا کر خاتون سے کہا ’میں بادشاہ کا محافظ ہوں مجھے چھونے کی کوشش نہ کی جائے‘۔ محافظ کے اچانک چلانے پر خاتون ڈر کر پیچھے ہٹتی ہے اور سہم کر رہ جاتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس پر شاہی محافظ 2 گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد 4 گھنٹے آرام کرتے ہیں۔