لندن : برطانوی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران قیمتوں میں اضافے کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ اشیا اور سروسز سستی ہونے سے مہنگائی کم ہوئی، جولائی میں توانائی کی قیمت کو تبدیل کیا گیا جس سے بلوں میں کمی آئی۔برطانوی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 7.9 فیصد تھی جو کم ہونے کے بعد 6.8 فیصد پر آئی ہے۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔