لیڈز : برطانیہ میں جلد کی بیماری کے سبب ناکارہ ہو جانے والے ہاتھوں کے حامل شخص کو دوبارہ تندرست ہاتھ لگائے گئے ہیں۔ اس پیوندکاری کو دنیا کی پہلی دوہرے ہاتھوں والی پیوندکاری قرار دیا جا رہا ہے۔ 48 سالہ اسٹیون گیلیغر سکلیرو ڈرما نامی جلد کی بیماری کا شکار تھے۔، جس کی وجہ سے ان کی جلد عدم لچک کی وجہ سے کھینچنے لگی تھی اور ان کی انگلیوں نے مڑ کر ایک مستقل مٹھی کی صورت اختیار کر لی تھی۔ اسٹیون کو یہ بیماری 13 برس قبل گال اور ناک پر غیر معمولی خراشیں لگنے اور دائیں بازو میں تکلیف ہونے کے بعد ہوئی۔