برطانیہ میں ملکہ کی پلاٹنیم جوبلی کے دوران ہڑتال کا اعلان

   

لندن : ملکہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے دوران ہی برطانیہ کی نیشنل یونین آف ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹر (RMT)نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، نیشنل یونین آف ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹر(RMT) کو ہڑتال کا اعلان کرکے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں خلل ڈالنے پر سخت ردِ عمل کا سامنا ہے۔ایک شاہی مبصر نے ہڑتال کے اعلان کو مکمل طور پر ’اشتعال انگیز سلوک‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا کہ ہڑتال کرنے کے فیصلے کے ذمہ داران کو برطرف کیا جانا چاہیے۔یہ ہڑتال 3 جون کو مقرر کی گئی ہے جوکہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر ہوگی اور 24 گھنٹے جاری رہے گی۔