لندن :برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان کردیا۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 15 لاکھ پاؤنڈ فراہم کرے گا۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 900 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔