برقی لائن مین کے ترقی اہلیتی امتحانات اردو میں منعقد کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ برقی میں لائن مین پر فائز ملازمین کیلئے ترقی سے متعلق امتحان منعقد کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ امتحان انگریزی زبان میں ہوتا ہے اور پرچہ سوالات انگریزی میں فراہم کیا جاتا ہے۔ محکمہ برقی میں لائن مین کے میدواروں کا ماننا ہے کہ انگریزی میں امتحان سے زیادہ تر امیدواروں کو دشواری ہوگی وہ اس قابل نہیں کہ انگریزی میں جوابات دے سکیں۔ انہوں نے انگریزی کے ساتھ اردو میں پرچہ سوالات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کو سہولت ہو۔ تلنگانہ میں اردو دوسری سرکاری زبان ہے اور پبلک سرویس کمیشن کے تحت تقررات کے تمام اہلیتی امتحانات تلگو اور انگریزی و اردو میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ امیدواروں نے محکمہ برقی کے حکام سے اس جانب توجہ کی درخواست کی ہے۔ر