برقی ملازمین کا ودیوت سدھا کے روبرو زبردست احتجاج

   

خیریت آباد ، پنجہ گٹہ روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام
حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کی مصروف ترین خیریت آباد، پنجہ گٹہ روڈ پر آج کئی گھنٹوں تک اس وقت ٹریفک جام ہوگئی جب برقی ملازمین نے ودیوت سدھا دفتر کے روبرو زبردست احتجاج کیا۔ پے ریویژن کمیشن ( تنخواہوں پر نظرثانی ) پر عمل آوری کا مطالبہ کرتے ہوئے برقی ملازمین نے خیریت آباد پر واقع ودیوت سدھا دفتر پر راستہ روکو احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں مصروف ترین سڑک پر ٹریفک مفلوج ہوگئی۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود بھی احتجاجی اپنے موقف پر برقرار رہے اور وہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا۔ برقی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جمعہ کو چلو ودیوت سدھا پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں حیدرآباد، ورنگل اور کھمم اضلاع سے برقی ملازمین یونین کے سینکڑوں افراد نے شہر پہنچ کر اچانک احتجاج کیا۔ مصروف ترین خیریت آباد جنکشن پرچار گھنٹوں تک ٹریفک مفلوج رہی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کے بہاؤ کو باقاعدہ بنانے کیلئے کوششیں جاری تھیں لیکن مسلسل احتجاجیوں نے نعرہ بازی جاری رکھی تھی اور وہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا۔ محکمہ برقی کے احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ گذشتہ سال اپریل میں سفارش کئے گئے پی آر سی پر فوری طور پر عمل آوری کی جائے۔ب