تہران ۔ ایران نے اْبھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس میں شمولیت کی درخواست دے دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کی شمولیت سے اس گروپ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ارجنٹائنا نے بھی اس گروپ کا رکن بننے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ روس ایک طویل عرصے سے ایشیا، جنوبی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے پر زور دے رہا ہے۔