بریلی(یوپی)۔9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 4افراد اس ضلع کے موضع کہلام میں مختلف برادریوں کے درمیان مذہبی جلوس کے موقع پر جھڑپ کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب ’’پگدھر یاترا ‘‘ ایک مذہبی مقام کے سامنے سے گذر رہی تھی ۔ بعض لوگوں نے جلوس کے دوران نعرے لگائے اور دو گروپوں میں لاٹھیوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئیں، جس کے نتیجہ میں چند افراد زخمی ہوئے ۔ یہ یاترا دیوی پوجا کے بعد نکالی جاتی ہے اور جلوس کے دوران گاؤں میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں ایک شکایت مقامی افراد نے پولیس میں درج کرائی ۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے