بس کی روانگی سے قبل ڈرائیور کنڈکٹر کی جانچ کی جائے گی

   

جھنجھنو: راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے روڈ ویز بس اسٹیشن سے نکلنے سے پہلے بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی جانچ کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مکینیکل آف روڈ ویز کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈرائیور اور کنڈکٹر نشے میں دھت پائے گئے تو انہیں ڈیوٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔ تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ڈرائیوروں کے لیے سال میں دو بار آنکھ اور جسمانی معائنہ بھی ضروری ہوگا۔ ہدایات میں روڈ ویز ڈرائیوروں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ فلائنگ اسکواڈ کی چیکنگ کے دوران ڈرائیور سیٹ بیلٹ نہ باندھے پایا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ روڈ ویز بسوں میں زیادہ تر ڈرائیور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ اب سیٹ بیلٹ بھی باندھنی پڑے گی۔