بس کی ٹکر سے ہلاک ہرن نے بچہ کو جنم دیا

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ماں تو ماں ہوتی ہے انسان ہو یا جانور اپنے بچوں کے تحفظ اور ان کی پرورش کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دیتی ہیں یہاں تک اپنی زندگیاں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔ ایک حاملہ ہرن بس سے ٹکرانے کے بعد خود تو موت کے آغوش میں چلی گئی مگر مرنے سے پہلے بچے کو جنم دیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب تروملا گھاٹ روڈ پر ایک ہرن اُچھل کر اچانک بس کے سامنے آگئی ڈرائیور نے ہرن کو بچانے کے لیے اسی رفتار سے بریک لگایا مگر تب تک ہرن بس کے ٹائر کے نیچے آگئی اور ہلاک ہوگئی ۔ ہرن حاملہ ہونے کی وجہ سے بچہ پیٹ سے باہر آگیا ۔ تروملا تروپتی دیواستھانم اور جنگلات کے عہدیداروں نے ہرن کے بچہ کو ایس وی زو کے حوالے کردیا جہاں ہرن کے بچہ کی بہتر نگہداشت کی جارہی ہے ۔ ہرن مر گئی مگر اس نے اپنے بچہ کو زندگی عطا کی ہے ۔ بس ڈرائیور اور بس میں سار دوسرے مسافرین نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔ ن