ڈیری یونٹس پر ٹی جی سیف کے دھاوے اور لائسنس منسوخ
حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں بغیر دودھ کے پنیر تیار کرنے والوں کا ٹی جی سیف نے پردہ فاش کیا۔ اس حیرت ناک سرگرمیوں کو منظرعام پر لایا گیا جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہورہی ہیں اور مسلسل ایسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ٹی جی سیف کی جانب سے آج شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیری فارمس پر دھاوے کئے گئے اور چند کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا۔ عہدیداروں نے کثیر مقدار میں پنیر کو ضبط کرلیا۔ بغیر دودھ کے پنیر کا تصور نہیں کیا جاسکتا لیکن حیدرآباد میں بغیر دودھ کے پنیر تیار اور فروخت کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق 14 ڈیری یونٹس پر 12 ٹیموں نے دھاوا کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ پنیر کی تیاری میں پام آئیل، گلوروسیل، مانوسیٹریٹ کا استعمال کیا جارہا تھا۔ عہدیداروں نے دھاوے کے دوران ان حیرت انگیز اور تشویشناک اطلاعات کو حاصل کیا۔ مائیلاردیو پلی علاقہ میںدھنالکشمی ڈیری الوال میں نٹراج ملک اینڈ ملک فوڈ پراڈکٹس کے لائسنس کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔ اس دھاوے میں حکام نے 7.19 لاکھ ٹن کے غذائی اشیاء 476 کیلو گلوروسیل مانوسٹریٹ کو ضبط کرلیا گیا اور ایک ٹن پام آئیل کو بھی اس کارروائی میں ضبط کیا گیا اور چند ڈیری یونٹس میں جھنگر، مکھیوں کی کثرت اور عدم صفائی کو بھی نوٹس کیا گیا اور ان ڈیری یونٹس کے یہاں خریداری کی بھی کوئی اطلاعات کو درج نہیں کیا گیا تھا۔ حکام نے تین ڈیری یونٹس کے FSSAI لائسنس بھی منسوخ کردیئے اور انہیں منسوخ کردہ یونٹس کو فوری بند کردینے کے احکامات جاری کئے گئے اور مزید دو یونٹس کو نوٹس جاری کی گئی اور بتایا کہ مزید ڈیری یونٹس کو پابند کردیا گیا بصورت دیگر کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔ع