بلاول بھٹو اور انٹونی بلنکن کی ملاقات

   

واشنگٹن : پاکستان اور امریکہ نے معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اعادہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے بدھ کو نیویارک میں’گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن’ کے موضوع پر وزارتی سربراہی اجلاس اور سلامتی کونسل کی بین الاقوامی امن اور سلامتی۔تنازعات اور فوڈ سیکورٹی کے موضوع پر بحث کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔دونوں وزراء خارجہ کے درمیان یہ دوسری بات چیت ہے، اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 مئی کو دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔ ملاقات سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا سے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ وہ ان بہت سے مسائل کے بارے میں بات کریں جن پر وہ مل کر کام کر رہے ہیں۔