بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی کومنسوخ کرنیکامطالبہ

   

ممبئی : گجرات میں بلقیس بانو کیس کے مجرم کی رہائی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ ایک مسلم وفد نے کیا ہے ،اور اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو پیش کیا ہے ،جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس ضمن میں وفد کا پیغام صحیح جگہ پر پہنچادیں گے ۔واضح رہے کہ معروف سماجی ڈاکٹر فیضان عزیزی کی قیادت میں مسلمانوں اور مختلف سماج کے لوگ پر مشتمل وفد نے مہاراشٹرا کے گورنر شری بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ جبکہ وفد میں سید خالد اشرف صدر دارالعلوم محمدیہ، جمعیت المسلمین کے جنرل سیکرٹری مولانا نعمت اللہ نوری اور صحافی فاروق انصاری شامل رہے ۔گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے خندہ پیشانی سے باتیں سنیں ،وفد نے مطالبہ کیاہے کہ بلقیس بانو کیس کے تمام مجرموں کی معافی منسوخ کریں جنہیں گجرات حکومت نے رہا کیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ آپ لوگ صحیح جگہ پر آئے ہیں اور میں آپ کا پیغام صحیح جگہ پر رکھوں گا۔