بلندشہر :پولیس مڈھ بھیڑ میں بدمعاش گرفتار

   

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے گلاوٹھی تھانہ پولیس نے منگل کو مڈھ بھیڑ میں ایک لٹیرے بدمعاش کو گرفتار کیا ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے آج یہاں بتایا کہ اتوار کی دیر رات 25ٹن سریالاد کر ایک ٹرک مظفر نگر سے متھرا جارہا تھا۔بلند شہر ہائی وے پر گرام چندرپورا آشیروار کے نزدیک بائیک پر سوار بدمعاشوں نے ٹرک کو روک لیا اور اس میں سوار ہوگئے ۔ بدمعاشوں کی تعداد تین بتائی گئی تھی۔ایس ایس پی کے مطابق ٹرک ڈرائیور رشی لال کے ذریعہ گلاوٹھی تھانے میں درج کرائی گئی۔