بنڈی سنجے کی دوسرے مرحلہ کی یاترا کا 14 اپریل سے آغاز

   

حیدرآباد۔7 ۔ اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے اپنی دوسرے مرحلہ کی پرجا سنگرام یاترا کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔ 14 اپریل سے گدوال ضلع میں یاترا کا آغاز ہوگا جسے کامیاب بنانے اضلاع کے قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کی یاترا پہلے مرحلہ سے زیادہ کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پد یاترا کے روٹ میاپ کیلئے قائدین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اضلاع بلکہ حیدرآباد پرانے شہر میں بی جے پی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔ کے سی آر کی خاندانی حکمرانی کے خلاف جدوجہد پد یاترا کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے مرکز کو نشانہ بنارہی ہے ۔ عوام نے بی جے پی کو متبادل کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ ر