بنگلہ دیش ایئرلائن کے طیارے نے ناگپور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی

   

ناگپور : ڈھاکہ سے دبئی جانے والی بنگلہ دیش ایئر لائن بیمان کی پرواز کو چہارشنبہ کی آدھی رات کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے مہاراشٹرا کے ناگپور ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔حکام نے آج یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 396 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پرواز کا رخ آدھی رات کو موڑ دیا گیا اور ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کو بعد میں دوسری پرواز سے ان کی منزل تک پہنچایا گیا۔ناگپور ہوائی اڈے پر غیر طے شدہ لینڈنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔
اس سال جنوری میں خراب موسم کی وجہ سے دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔