ممبئی 10 ستمبر ( ایجنسیز ) ریلائنس انڈسٹریز کے اننت امبانی کے زو ونتارا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بنگلہ دیش کے ایک سفاری پارک سے دو چھلے دار دم والے بندروں کو اسمگل کیا اور اپنے ہاں رکھا ہے ۔ ان بندروں کو 48 لاکھ روپئے میں حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ لچھے دار دم والے یہ خصوصی بندر اسمگل کرنے پر امتناع ہے اور ان کی نسل ختم ہو رہی ہے ۔ یہ ہندوستان میں نہیں پائے جاتے ۔ ونتارا میں ان بندروں کی تصاویر سوشیل میڈیا پر پیش کرنے سے اس معاملہ کا انکشاف ہوا۔