بنگلہ دیشی ٹیم کے ڈائریکٹر خالد محمود کورونا سے متاثر

   

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور موجودہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائرکٹر خالد محمود کوورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور فی الحال اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔49 سالہ سابق کھلاڑی بنگلہ دیش کے حال ہی کے سری لنکا کے ٹسٹ دورے میں ٹیم کے ڈائرکٹر تھے اور انہیں یہ کردار سری لنکا کے خلاف گھریلو ونڈے سیریز میں بھی اداکرنا تھا۔ وہ ڈھاکہ پریمیر لیگ میں بھی بطورکوچ ہیں جو31 مئی کو شروع ہوگی۔ سری لنکا سے لوٹنے کے بعد محمود ود مرتبہ منفی پائے گئے تھے لیکن حال ہی ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے عید کی چھٹی کے بعد18 مئی کو اپنی ٹریننگ شروع کی ہے لیکن محمود ٹیم میں شامل نہیں ہوئے تھے ۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1504 نئے کوویڈ کے معاملے سامنے آئے ہیں اور26 افراد کی موت ہوئی ہے ۔