بنگلورو۔ایک اداکارہ نے بوائی فرینڈ کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہونے والے ویڈیو میں اداکارہ کو زہر پیتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں
۔یہ انتہائی اقدام اٹھانے کے بعد اداکارہ نے اس ویڈیو کو بوائی فرینڈ اور اسکے گھر والوں کو روانہ کیاتھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=wR-HpEVJn70&feature=emb_title
رپورٹس کے مطابق مذکورہ اداکارہ چندانا جس کی عمر29سال ہے جو کناڈاٹیلی ویثرن شوزمیں کام کرتی ہیں نے اپنے بوائی فرینڈ دنیش کو خودکشی کا ذمہ دار ٹہرایاہے۔
تفصیلات کے مطابق چندانا اور دنیش پانچ سال سے ایک تعلقات میں تھے ؎۔ ان کے والد ین مبینہ طور پر اس سے واقف تھے۔
دنیش چاہتاتھا کہ چندانا کے گھر والے شادی کی تجویز کے ساتھ اس کے گھر والوں سے رجوع ہوں۔
جب اداکارہ کے گھر والے تجویز کے ساتھ پہنچے تب دنیش کے گھر والوں نے اس کو نامنظور کردیا اور اداکارہ کے کیریکٹر پر سوال کھڑا کردئے۔
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیش نے اداکارہ اس سے قبل بھی دھوکہ دیاتھا۔ بتایاجارہا ہے کہ اس سے قبل اس کے کئی لڑکیوں سے رابطہ تھا۔
دانیش کی دھوکہ بازی سے واقفیت کے باوجود مذکورہ اداکارہ نے اس سے شادی کا استفسار کیا۔ ہر وقت کسی نہ کسی بہانے سے دانیش بچ کر نکل جاتاتھا۔
دنیش کے گھر والوں نے شادی کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد مذکورہ اداکارہ مایوسی کاشکار ہوگئی تھی۔
آخر اداکارہ نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ دنیش نے مبینہ طور پر زہر نوشی کرنے کے بعد چندانا کو اسپتال لے گیا۔
تاہم وہ فوت ہوگئی تھی۔ پولیس نے دنیش اور اس کے فیملی ممبرس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاہے