بچوں کی چوری ،ناگالینڈ کے اسکولس محتاط

   

کوہیما: ناگالینڈ میں ڈائیرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے بچہ چوری کے بڑھتے واقعات کی طرف سنجیدہ رخ اختیار کرتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں احتیاطی قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے ۔ڈی او ایس ای کے ڈائرکٹر پرنسپل تھوسیلن کے نے منگل کو کہا کہ بچوں کی چوری کے واقعات قابل تشویش ہے۔