بڈگام کا فوجی سپرد خاک

   

سری نگر : وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان، جن کی نعشجمعرات کو لاپتہ ہونے کے تین روز بعد بر آمد کی گئی، کو جمعہ کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔بتادیں کہ کھاگ کے لوکی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا سمیر احمد ملا نامی فوجی جوان پیر کی شام اپنے گاؤں سے ہی اچانک لاپتہ ہوگیا تھا اور جمعرات کو ان کی نعشایک قریبی گاؤں سے بر آمد کی گئی۔ فوجی جوان جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور جموں میں تعینات تھا۔