بھارت بند کامیاب بنانے کی اپیل

   

سنگاریڈی میں اپوزیشن قائدین کی ریالی ، دکانداروں سے ملاقات
سنگا ریڈی : سنگا ریڈی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ایم ایل اے کیمپ آفیس میں نرملا جگاریڈی صدر کانگریس ضلع کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جئے راج سکریٹری ممبر سی پی ایم۔ رحمان سیکرٹری سی پی آئی اور ٹی جے سی کے قائدین موجود تھے مرکزی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے علاوہ کسان مخالف بل کو فوری منسوخ کرنے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا اور 27 ستمبر کو بھارت بند میں حصہ لیتے ہوئے ضلع سنگا ریڈی میں بھی بند کو پرامن اور کامیاب بنانے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ کسان احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں کی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بیزار ہو چکے ہیں عوام کی آمدنی سے زیادہ خرچ میں اضافہ ہو رہا ہے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو کم کرے اور پکوان گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کرتے ہوے عوام کو کم دام پر دیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام بھی بھارت بند میں حصہ لیتے ہوئے بند کو کامیاب بنائیں تاکہ مرکزی حکومت اپنے فیصلے سے دستبردار ہو سکے سنگا ریڈی نیو بس اسٹانڈ روڈ پر اپوزیشن جماعت کے قائدین نے تاجرین سے 27 ستمبر کو دوکانات بند کر نے کے لیے ایک ریلی بھی نکالی جس میں پیدل چل کر دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت بند کے دن دوکانات کو بند رکھیں۔