بھارت جوڑو یاترا :کانگریس لیڈر کی قلب پر حملہ سے موت

   

ناندیڑ: آل انڈیا کانگریس سیوا دل کے جنرل سکریٹری کرشن کمار پانڈے کا منگل کی صبح یہاں بھارت جوڑا یاترا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا، پارٹی قائدین نے یہ بات بتائی ۔ پانڈے ’کے کے ‘ کے نام سے مشہور تھے، وہ قومی ترنگا تھامے ہوئے تھے اور بی جے وائی میں ڈگ وجئے سنگھ اور دیگر کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی اور جھنڈا ایک دوسرے کارکن کے پاس پہنچا دیا۔وہ گرگئے اور انہیں ایمبولینس کے ذریعہ قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اُنھیں مردہ قرار دیا گیا۔ مہاراشٹر میں بی جے وائی کے 62 ویں دن اُداسی چھا گئی۔راہول گاندھی سمیت کانگریس کے سرکردہ لیڈروں نے پانڈے کے بیٹوں سے ملاقات کی جویاترا میں موجود تھے۔ راہول نے سوگوار خاندان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ کرشن کمار پانڈے کا انتقال پورے کانگریس خاندان کا نقصان ہے۔