چیف منسٹر ممتا بنرجی بھانی پور سے مقابلہ کررہی ہیں
کلکتہ۔ مذکورہ کلکتہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز بھانی پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے ضمن میں ایک درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اورحکم نامہ جاری کیاکہ ستمبر30کے روز مقرر وقت پر ہوں گے۔
ایک بنچ جو کارگذار چیف جسٹس راجیش بندال اور جسٹس آر بھردواج پر مشتمل ہے نے کہاکہ بھانی پور ضمنی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن سے اپیل پر مشتمل مغربی بنگال کے چیف سکریٹری کی جانب سے مکتوب تحریر کرنا غیرمناسب ہے۔
مذکورہ عدالت نے اس پی ائی ایل کومسترد کردیا جس میں ضمنی انتخابات کو چیالنج کرنے والی زبان کا استعمال کیاگیاہے۔
مذکورہ چیف سکریٹری نے ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ”ائینی بحران“ ہے‘ اگر بھانی پور میں انتخابات نہیں ہوتے ہیں تو ایسا ہوگا۔
چیف منسٹر ممتا بنرجی بھانی پور سے مقابلہ کررہی ہیں۔