بھونگیر ۔25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر انتظامی کمیٹی کا وفد صدر کمیٹی الحاج اقبال چودھری کی صدارت میں محکمہ پولیس کے عہدیداران ڈی ایس پی رویندر یادو’انسپکٹر رمیش سے ملاقات کرتے ہوئے جشن عید میلادالنبیؐ کے ضمن میں منعقدہ جلسہ وجلوس سے متعلق تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور جلوس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ڈی ایس پی رویندر نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے موثر انداز میں انتظامات کئے جائیں گے کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت کاروائی کیلئے پولیس کافی متحرک ہے انہوں نے کہا کہ میلاد النبیؐ تقاریب کوپرامن طور پر منانے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔صدر کمیٹی اقبال چودھری’معتمد کمیٹی کاظم احمد نے کہا کہ میلادالنبیؐ تقاریب کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی۔26 اگسٹ بروز چہارشنبہ صبح 9 بجے جلوس میلاد کا آغاز ہوگا۔جو شہر کے مختلف علاقوں سے درود شریف نعت نبیؐ کی صداؤں میں محلہ جلیل پورہ میں اختتام ہوگا۔اس موقع پر معتمد کمیٹی محمد کاظم احمد’رکن بلدیہ محمد برہان ‘محمد شریف’محمد ابراہیم بیابانی’امین میمن محمد شجاع الدین’محمد سمیر’محمد اظہر’اور دیگرموجود تھے۔