بھونگیر کے قریب بڑی ریو پارٹی کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ درجنوں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ شہر کے نواحی علاقہ میں ایک بڑی ریو پارٹی کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ پارٹی سے عین رچہ کنڈہ پولیس نے تمام آرگنائزرس اور فارم ہاوز کے مالک کو گرفتارکرلیا اور 90 لڑکوں کو حراست میں لے لیا تاہم لڑکیوں کی موجودگی کا انکشاف نہیں کیا گیا ۔ بھونگیر کے مضافات میں نارائن پور پولیس حدود میں پارٹی کیلئے دہلی سے مشہور ڈی جے ڈمرو کو طلب کیا گیا تھا ۔ شراب اور شباب کی تیاریاں کرلی گئیں تھے ۔ انتہائی رازداری سے پارٹی کا اہتمام کیاگیا جو آغاز سے قبل روک دی گئی ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے بتایا کہ نارائن پور جکڑی دھناوت ریڈی کے فارم ہاوز میں پارٹی تھی ۔ پولیس نے سرغنہ 29 سالہ گریش دھاؤی 22 سالہ جے سریکا ریڈی جو فارم ہاوز مالک کا بیٹا ہے ۔ 26 سالہ شرتھ چندرا 25 سالہ شیخ عمر فاروق 23 سالہ بی پریم 48 سالہ چگڑی دھنونت ریڈی اور 28 سالہ ارمان علی ڈمرو ساکن دہلی کو گرفتار کرلیا ۔ ذریعہ انسٹاگرام پر تشہیر کرکے پارٹی کی جا رہی تھی ۔ 90 سے زائد طلبہ سافٹ ویر اور خانگی ملازمین آنے والے تھے اور لڑکیوں کو طلب کیا گیا تھا ۔ فارم ہاوز میں شراب کا ذخیرہ کرلیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ گانجہ ، منشیات اور دیگر نشیلی ادویات رکھی گئیں ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ پارٹی کیلئے ڈمرو کو دہلی سے طلب کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پارٹی میں شرکت کیلئے 500 روپئے داخلہ فیس تھی اور دیگر مصارف علحدہ تھے ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ بھونگیر اور ملکاجگیری ایس او ٹی نے مقامی پولیس کے ساتھ کارروائی انجام دی ۔ گرفتار آرگنائزر کا مجرمانہ ریکارڈ بتایا جاتا ہے ۔ کمشنر نے بتایا کہ پارٹی میں شرکت کیلئے تقریباً سو نوجوان پہونچے تھے ۔ کل رات پولیس چوکس تھی اور تہوار اور جاگنے کی رات ہونے سے پکٹس قائم کئے گئے تھے ۔ خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی و مقامی پولیس نے اس پارٹی کو انعقاد سے قبل ہی ختم کردیا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔