بھوپال پارلیمانی حلقے کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کورونا سے متاثر

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ آج میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوں۔ یہ بھی بتایا کہ دو دن میں میرے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں اور ضرورت پڑنے پر کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ دعا ہے کہ آپ سب صحت مند رہیں۔