بھگوا پینٹ کیا ہوا بیت الخلاء غلطی سے مندر سمجھا گیا

   

٭ ہمیرپور (یوپی): ایک عمارت کو غلطی سے مندر سمجھ لیا گیا لیکن درحقیقت یہ بیت الخلاء تھا۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ماؤداہا ضلع ہمیرپور میں دروازہ کے باہر پوجا ارچنا کی حالانکہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس کے اندر کوئی مورتی نصب ہے یا نہیں تاہم عمارت کا رنگ بھگوا تھا۔