بہار میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے بی جے پی کا مطالبہ

   

نئی دہلی : بی جے پی اتراکھنڈ کی طرح بہار میں بھی یکساں سیول کوڈ ( یو سی سی ) نافذ کرنے کا مطالبہ کررہی ہے، حالانکہ جے ڈی یو نے بی جے پی کے اس مطالبہ کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ بہار میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا ۔ جنتادل یو کے ایک لیڈر کا یہاں تک کہنا ہے کہ ’ یو سی سی اتراکھنڈ میںمسلمانوں پر جبراً مسلط کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے سامنے ہم نے اپنا نظریہ گروی نہیں رکھا ہے ۔ مسلمانوں کو بی جے پی خوفزدہ کررہی ہے ‘‘ ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں یو سی سی ایک بڑا سیاسی ایشو بن سکتا ہے ۔ بی جے پی لیڈر اور سینئر ترجمان رنجن پٹیل نے بہار میں یو سی سی نافذ کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اتراکھنڈ کی طرح بہار میں بھی یونیفارم سیول کوڈ نافذ کیا جائے ۔