کانگریس نے اس میں 8% تک کمی کردی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرمارکا اور وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے ترجیحی اساس پر فنڈس مختص کرے گی اور موجودہ پراجکٹس کے مینٹیننس کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی ان وزراء نے کل یہاں سکریٹریٹ میں محکمہ جات آبپاشی اور سیول سپلائز کی ایک پری بجٹ میٹنگ کے دوران یہ ریمارکس کئے ۔ ریاست کی مالی حالت پر انہوں نے سابق بی آر ایس حکومت پر اونچی شرح سود پر قرض لینے کا الزام عائد کیا جس کی وجہ ریاست پر بوجھ عائد ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ کے سی آر حکومت نے 10 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کیا تھا جبکہ موجودہ کانگریس حکومت نے اسے کامیابی کے ساتھ 8% تک کم کردیا ہے ۔