ضمانت روزگار اسکیم کے فنڈز واپس طلب کرنے پر کے ٹی آر برہم ، کامیاب بنانے کیڈر سے اپیل
حیدرآباد۔/22 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر و وزیر کے ٹی آر نے ضمانت روزگار اسکیم کے معاملہ میں مرکزی حکومت کی گمراہ کن مہم کے خلاف جمعہ کو ریاست میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی پارٹی کیڈر کو ہدایت دی ۔ کے ٹی آر نے مرکز پر تلنگانہ کے خلاف سیاسی انتقام کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر فصلوں کی کٹائی ہوتی ہے تو مرکز کے پیٹ میں درد کیوں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضامن روزگار اسکیم کے تحت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے تعمیری کام انجام دینے پر مودی حکومت مخالفت کررہی ہے ۔ ضمانت روزگار اسکیم کے فنڈز کا بیجا استعمال کرنے کا تلنگانہ پر الزام عائد کرکے گمراہ کن تشہیر کی جارہی ہے۔ حکومت سے کسان خوش ہیں مگرمرکز کو اعتراض ہے۔ مرکزی حکومت سازش کے تحت تلنگانہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مچھلیوں کو خشک کرنے دوسری ریاستوں میں ایسے اقدامات و تعمیری کام پر مرکز نے اعتراض نہیں کیا صرف تلنگانہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی مخالفت کی جارہی ہے وہ اور تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت طویل عرصہ سے مرکز سے مطالبہ کررہے ہیں کہ روزگار ضمانت اسکیم کو زراعت سے جوڑا جائے لیکن مرکزی حکومت تلنگانہ کی تجاویز کو نظرانداز کررہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ زراعت میں ملک کیلئے ماڈل ہے۔ تلنگانہ میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی فلاحی اسکیمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور تلنگانہ سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ۔ بدنام کیا جارہا ہے جسکے خلاف بی آر ایس 23 ڈسمبر کو تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس پر احتجاجی دھرنے کریگی۔ کے ٹی آر نے ریاست سے فنڈز واپس طلب کرنے پر مرکزکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کی کسانوں سے ہمدردی بی جے پی کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے بی آر ایس ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی۔ن