بی آر ایس کے ایم ایل اے ملاریڈی بی جے پی قائدین کے ساتھ آسٹریلیا کے دورہ پر

   

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی و سابق وزیر ملاریڈی کا بیرون ملک کا دورہ ریاست کے سیاسی حلقوں میں ایک نیا بحث و مباحثہ چھڑ گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دورہ پر موجود ملاریڈی کی بی جے پی کے قائدین کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بعد ان کے سیاسی مستقبل اور پارٹی تبدیل کرنے کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ملاریڈی کو تلنگانہ بی جے پی کے صدر این رامچندر راؤ اور پارٹی کے رکن اسمبلی راکیش ریڈی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ جمعہ کو ملاریڈی اور بی جے پی کے قائدین نے آسٹریلیا کے شہر ٹووومبا (Toowoomba) کے میئر (Geoff Mc Donald) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے تووومبا شہر کی تیزتر ترقی اور وہاں مقیم ہندوستانی برادری کی بڑھتی ہوئی تعداد اور باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ سیاسی حلقوں میں پچھلے کچھ عرصہ سے ملاریڈی کی پارٹی تبدیلی کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگشت تھیں۔ ایسے وقت میں ملاریڈی کا تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور اسی پارٹی کے رکن اسمبلی کے ساتھ آسٹریلیا کے دورہ پر نظر آنا، ساتھ میں تصویر بنوانا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا سیاسی مبصرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم اس دورہ اور تصاویر پر ملاریڈی یا ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔H/M/2