اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کا اہم فیصلہ ، پروفیسر ایس کے محمود
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں تین سالہ بیچلر آف سائنس ( بی ایس سی ) کورس میں آئندہ تعلیمی سال 2025-26 سے انٹرن شپ کریڈٹ چار سے بڑھا کر پانچ کردیا گیا ہے ۔ سمینارس کے لیے فی الحال دو کریڈٹ ہیں لیکن اس کو کم کر کے ایک کردیا گیا ہے ۔ اس کے لیے اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے کئی اہم فیصلے کئے ہیں ۔ تمام یونیورسٹیز کے شعبہ جات سے متعلق بورڈ آف اسٹیڈیز کے صدور نشین کا ایک اہم اجلاس ایجوکیشن کونسل کے دفتر میں نائب صدر پروفیسر ایس کے محمود کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈگری کے نصاب میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ کریڈٹ کی جملہ تعداد پہلے کی طرح 150 رہے گی ۔ موجودہ تعلیمی سال سے چار سالہ بی ایس سی بائیو بایو میڈیکل کورس شروع کیا گیا ہے ۔ جس کے لیے جے این ٹی یو ایچ میں اس کے لیے ایک بی او ایس چیرمین کو نامزد کیا گیا ہے ۔ اس کورس کو پڑھانے والی فیکلٹی کے لیے ورکشاپس اور معلوماتی پروگرامس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ایجوکیشنل کو نائب صدر پروفیسر پروشوتم ، سکریٹری پروفیسر سری رام وینکٹیش کے علاوہ بی او ایس کے تقریبا 50 صدور نشین نے شرکت کی ۔۔ 2