ہردوئی (اتر پردیش)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو کہا کہ بی جے پی بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موجودہ وقت میں ہو رہے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھی تاریخی جیت کی ہیٹرک لگائے گی۔ مودی نے یہ بات میرٹھ اور پریاگ راج کے درمیان تیار کردہ ’گنگا ایکسپریس وے ‘ کو ملک کے نام وقف کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پانچ ریاستوں میں ہو رہے ان انتخابات کے چار مئی کو آنے والے نتائج وکست بھارت کے عزم کو مضبوط کریں گے اور ملک کی ترقی کی رفتار کو نئی توانائی سے بھر دیں گے ۔