بی جے پی پر بلیک میل کی سیاست کرنے ہریش راؤ کا الزام

   

حیدرآباد۔یکم ؍ ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے بی جے پی پر بلیک میل کی سیاست کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس ایجنسیوں کی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی بلکہ اس کا مقابلہ کریگی ۔ انہوں نے ریاستی وزیر کے ایشور اور ایم ایل سی کویتا کے ساتھ جگتیال کا دورہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ 7 ڈسمبر کو چیف منسٹر نئے کلکٹریٹ اور پارٹی آفس کا افتتاح کریں گے اور جلسہ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے تعلق سے بی جے پی جھوٹا پروپگنڈہ کررہی ہے اس پر عوام کو بھروسہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے شرمیلا کو بی جے پی کی چھوڑی گئی تیر قرار دیا اور کہا کہ جہاں بھی انتخابات ہورہے ہیں وہاں ای ڈی اور انکم ٹیکس ، سی بی آئی کے دھاوے ہورہے ہیں۔ن