میدک۔ 13؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ میدک ضلع بی جے پی دفتر میں ضلع صدر وال داس رادھا ملّیش گوڑ کی صدارت میں ’’سیوا سنکلپ ابھیان‘‘ کے سلسلہ میں ضلعی سطح کی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ بی جے پی ریاستی سکریٹری کرنم پرنیتا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ اور تلنگانہ یومِ آزادی کے موقع پر 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ایک ماہ تک ’’سیوا سنکلپ ابھیان‘‘ کے تحت مختلف خدماتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ بوتھ سطح پر خون کے عطیہ کے کیمپس، سوچھ بھارت پروگرام، شجرکاری، باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی سمیت مختلف فلاحی و سماجی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔