بیرونی سفیروں کو ایودھیا فیصلے سے واقف کروایا گیا

   

نئی دہلی ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزارت امور خاجہ نے ایودھیا مقدمہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے مختلف ممالک کے سفیروں کو واقف کروایا ۔ سپریم کورٹ نے آج معلنہ اپنے متفقہ فیصلہ میں ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ بنانے کی تائید کی اور رولنگ میں کہا کہ ہندوؤں کے اس مقدس شہر میں مسجد کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کو کہیں دور پانچ ایکڑ اراضی پر مشتمل متبادل پلاٹ فراہم کیا جائے ۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد وزارت امور خارجہ کے سرکردہ عہدیداروں نے ہندوستان کے کلیدی حلیف اور دیگر کئی بیرونی ممالک کے سفیروں کو تفصیلات سے واقف کروایا ۔ تاہم فوری طرو پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا کتنے سفیروں کو ان تفصیلات سے باخبر کیا گیا ہے ۔