بیلاروس نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

   

بیلاروس : بیلاروس کی افواج نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ روس اور یوکرین کے ہمسایہ ملک بیلاروس نے کہا ہے کہ اس کا مقصد ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے۔ یوکرین جنگ کے تناظر میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ان عسکری مشقوں سے یوکرین یا ہمسایہ یورپی ممالک کو خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ بیلاروس، روس کا اہم اتحادی ملک ہے جبکہ یوکرین پر حملے کی خاطر روس نے اس ملک کی سرحدوں کا استعمال بھی کیا تھا۔