بیوی کا قاتل شوہر واشنگ مشین کی وجہ سے پکڑا گیا

   

بھوپال: میں ایک بیوروکریٹ خاتون کو ان کے بے روزگار شوہر نے قتل کر دیا اور واقعے کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم واشنگ مشین نے پکڑوا دیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش میں اتوار کو پیش آیا، جس کے بعد ملزم نے ثبوت مٹانے کی کوشش کی اور پولیس کے ساتھ بھی غلط بیانی کی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ منیش شرما پریشان تھا کہ کیونکہ ان کی اہلیہ نیشا نیپت جو دندوری کے شہر شاہپورہ میں سب ڈیویڑنل مجسٹریٹ کے طور پر تعینات تھیں، نے اپنی سرویس بک، انشورنس اور بینک اکاؤٹ میں ان کا ذکر نہیں کیا تھا۔’ملزم نے خاتون کو تکیے سے سانس بند کر کے مارا اور اس کے بعد ثبوت مٹانے کی غرض سے خون آلود کپڑوں کو واشنگ مشین میں دھویا، پولیس کو واشنگ مشین سے تکیہ اور بیڈ شیٹ بھی ملی جس سے کیس کو حل کرنے میں بہت مدد ملی۔‘