بیٹی کی تصویر نہ لینے کوہلی اور انوشکا کی درخواست

   

ممبئی : کوہلی نے بیٹی کی تصویر نہ لینے کی میڈیا نمائندوں سے اپیل کی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے گھر 2 دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ان کی بیٹی کی تصاویر حاصل کرنے میں ہر کوئی سبقت لیجانے کی دوڑ میں شامل ہوچکا ہے لیکن ممبئی میں کوہلی اور ان کی بیوی نے تصاویر کھینچنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کی تصویر نہ لیں۔ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے پاپارازی کے نام جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ان افراد سے اپیل کی ہے کہ آپ تمام کا شکریہ جیسا کہ آپ تمام نے ان برسوں کے دوران ہمارا کافی ساتھ دیا۔ علاوہ ازیں ہم کافی خوش ہیں کہ آپ کے ساتھ یہ یادگار لمحات منائیں۔ بحیثیت والدین ہماری آپ سے ایک سادہ سی درخواست ہے کہ ہم ہماری بیٹی کی تصویر ابھی منظر عام پر لانا نہیں چاہتے تاکہ ہم اس مرحلہ کی پرائویسی کو برقرار رکھ سکیں۔