وشاکھاپٹنم 13 فبروری ( سیاست نیوز ) وشاکھاپٹنم میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے کے دوران ایک باپ اچانک گر کر فوت ہوگیا مقامی افراد کے بموجب اپا راؤ وشاکھاپٹنم میں ملکاپورم کا ساکن تھا ۔ وہ اپنی شریک حیات اور 24 سالہ بیٹے گریش و دو بیٹیوں کے ساتھ مقام تھا ۔ اپا راؤ ایچ پی سی ایل میں کنٹراکٹ ورکر تھا ۔ اس کے بیٹے گریش کی ہفتے کو دلالت کی وجہ سے موت واقع ہوگئی تھی ۔ اپنے بیٹے کی موت پر اپا راؤ صدمہ کا شکار تھا ۔ اس نے اپنے بیٹے کی آخری رسومات کی تیاری کی اور جب یہ لوگ شمشان پہونچے وہ اچانک ہی گرپڑا اور اس کے افراد خاندان نے اسے فوری دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا ۔ رشتہ داروں نے بیٹے کی نعش کے بازو باپ کی آخری رسومات انجام دی ۔