تائیوان میں زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

   

تائی پے: تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔یلان فائر حکام کے مطابق فوری طور پر جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ تائیوان میں آخری بار بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔