تحریکات عدم اعتماد کے خلاف سرپنچوں کی درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) مجالس مقامی کے صدورنشین کے خلاف تحریک عدم اعتماد معاملہ میں مداخلت سے ہائی کورٹ نے انکار کردیا ہے۔ میونسپل صدورنشین کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے تحریکات عدم اعتماد کو روکنے کی اپیل کی گئی اور ہائی کورٹ نے اپیل کو نامنظور کردیا۔ چیف جسٹس الوک ارادھے کی زیر قیادت بنچ نے کہا کہ عدالت اس معاملہ میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ بلدیات کے صدورنشین نے تحریکات عدم اعتماد پر کلکٹرس کی نوٹس پر روک لگانے کی خواہش کی۔ میونسپل ایکٹ 2019 کے تحت تحریکات عدم اعتماد کی منظوری کیلئے مروجہ قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ درخواست گذاروں نے کہاکہ کلکٹرس کی جانب سے تحریکات کے التواء کے سلسلہ میں کارروائی غیر ضروری ہے جس کے نتیجہ میں انحراف کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ درخواست گذاروں نے تحریکات عدم اعتماد کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔ 1
ڈیویژن بنچ نے فریقین کی سماعت کے بعد درخواست گذاروں کی پٹیشن کو نامنظور کردیا۔1