ترکی میں مہنگائی کیخلاف شہریوں کا احتجاج ‘ کئی افراد گرفتار

   

استنبول: ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول کے تسکیم اسکوائر پر سیکڑوں افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی کوشش کی ،جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں مہنگائی کے باعث غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید احتجاج کی توقع ہے۔