تشدد کے بعد یو پی کے دو شہروں میں بلڈوزر مہم

   

سہانپور : اترپردیش کے کئی شہروں میں جمعہ کو نپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔ اس موقعہ پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے اور پولیس نے برہم ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا ۔ اس واقعہ کے دوسرے ہی دن سہارنپور پولیس نے ویڈیوز شیئر کیے جس میں بلدیہ کی ٹیموں نے بلڈوزرس کے ساتھ تشدد میں ملوث دو افراد کے گھروں کے کچھ حصے کو منہدم کردیا ۔ سماجی ہم آہنگی اور امن میں خلل پیدا کرنے کے الزامات کے تحت انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ دوسری طرف کانپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے محمد اشتیاق نامی ایک شخص کی نو تعمیر شدہ عمارت کو بھی منہدم کیا جو اہم ملزم ظفر حیات ہاشمی کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے ۔