حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ سکریٹریٹ میں ویزیٹرس پر تحدیدات کو عائد کردیا گیا ہے ۔ تلنگانہ سکریٹریٹ سے رجوع ہونے والے شہری اور ویزیٹرس کیلئے اب شرائط کا اطلاق ہوگا ۔ ایس بی ایف عملہ کی مبینہ لاپرواہی اور مستعدی کے نام پر زیادتی کے سبب اعلی عہدیداروں کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ تازہ احکامات کے مطابق اب سکریٹریٹ میں جانے والے ویزیٹر پاس میں صرف ایک شہری کو اجازت رہے گی ۔ بی آر ایس حکومت میں عائد سخت شرائط اور تحدیدات کو کانگریس حکومت نے برخواست کردیا تھا اور عوامی حکومت کا نعرہ لگاتے ہوئے کافی نرمی اور تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔ لیکن اب پھر دوبارہ سخت شرائط کو عائد کردیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے گذشتہ روز سی ایس کے چیمبر فلور پر وزیٹرس کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ایس پی ایف پر مقام نے برہمی جتائی تھی اور ویزیٹرس پر قابو پانے کیلئے زور دیا گیا ۔ اس دوران سکریٹریٹ کی سیکوریٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا گیا اور آہستہ آہستہ سختی لائی جارہی ہے ۔ فی الحال سکریٹریٹ کی 6 ویں منزل حہاں چیف منسٹر کا دفتر ہے اس فلور پر ویزیٹرس کے داخلہ کو بند کردیا گیا ہے اور ویزیٹرس کیلئے شرائط عائد کردی گئیں ہیں۔ ع