حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں 20 تا 24 مارچ غیر موسمی بارش سے عوام کو راحت مل سکتی ہے ۔ حیدرآباد کے ماہر موسمیات ٹی بالاجی نے کہا کہ شہر اور ریاست کے عوام کو شدید گرمی کا سامنا ہے اور 20 سے 24 مارچ کے درمیان غیر موسمی بارش سے راحت مل سکتی ہے ۔ ٹی بالا جی نے کہا کہ فی الحال جاریہ شدت کی گرمی کا سلسلہ 19 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے جس کے بعد چار تا پانچ دن غیر موسمی بارش کے امکانات ہیں۔ اس بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو شدید گرمی سے ممکنہ حد تک راحت مل سکتی ہے ۔