غوث عالم کمشنر پولیس کریم نگر مقرر، کے شلپا ولی سنٹرل زون حیدرآباد کی ڈپٹی کمشنر مقرر
حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پولیس نظم و نسق میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیوں کے تحت 21 آئی پی ایس اور نان کیڈر عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اِس ضمن میں جی او آر ٹی 320 جاری کیا۔ ڈاکٹر انیل کمار آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل تلنگانہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس پرسونل دفتر ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ مہیش بھاگوت آئی پی ایس کو اِس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ اُنھیں مزید احکامات تک ڈائرکٹر جنرل تلنگانہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کی اضافی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ایم سرینواسلو آئی پی ایس کمشنر پولیس راماگنڈم کا تبادلہ کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی مقرر کیا گیا۔ امبر کشور جھا آئی پی ایس کمشنر پولیس ورنگل کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر پولیس راما گنڈم مقرر کیا گیا بجائے ایم سرینواسلو آئی پی ایس کے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدہ پر ترقی کے بعد سنپریت سنگھ آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس سوریہ پیٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر پولیس ورنگل مقرر کیا گیا۔ شریمتی ایم چیتنا آئی پی ایس ڈپٹی کمشنر پولیس پداپلی راماگنڈم کمشنریٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس ویمن سیفٹی ونگ تلنگانہ حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ شریمتی سی ایچ سندھو شرما آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس کاماریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس انٹلی جنس مقرر کیا گیا۔ ایم راجیش چندرا آئی پی ایس ڈپٹی کمشنر پولیس یادادری بھونگیر راچہ کنڈہ کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاماریڈی مقرر کیا گیا۔ پی سائی چیتنیا آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس تلنگانہ اینٹی نارکوٹک بیورو حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر پولیس نظام آباد مقرر کیا گیا۔ شریمتی سندھو شرما کو کمشنر پولیس نظام آباد کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ غوث عالم آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس عادل آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر پولیس کریم نگر مقرر کیا گیا بجائے ابھیشک موہنتی آئی پی ایس جنھیں تلنگانہ کیڈر سے ریلیو کیا گیا۔ اکھل مہاجن آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس راجنا سرسلہ کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عادل آباد مقرر کیا گیا۔ سی ایچ روپیش آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس رنگاریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی نارکوٹک بیورو حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ اکھشنش یادو آئی پی ایس ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون حیدرآبادکا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس یادادری بھونگیر راچہ کنڈہ مقرر کیا گیا۔ پریتوش پنکج آئی پی ایس او ایس ڈی کوتہ گوڑم کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنگاریڈی مقرر کیا گیا۔ جی مہیش بابا صاحب آئی پی ایس او ایس ڈی ملگ کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجنا سرسلہ مقرر کیا گیا۔ انکت کمار سکوار آئی پی ایس جنھیں پوسٹنگ کا انتظار تھا ڈپٹی کمشنر پولیس ورنگل ایسٹ مقرر کیا گیا۔ اے بھاسکر آئی پی ایس جنھیں پوسٹنگ کا انتظار تھا ڈپٹی کمشنر پولیس منچریال راماگنڈم مقرر کیا گیا۔ کے نرسمہا آئی پی ایس کو سپرنٹنڈنٹ پولیس سوریہ پیٹ مقرر کیا گیا۔ کے شلپا ولی آئی پی ایس کو ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ وائی سائی شیکھر آئی پی ایس کو سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آئی بی انٹلی جنس، پی کروناکر سپرنٹنڈنٹ پولیس (این سی) کو ڈپٹی کمشنر پولیس پداپلی راماگنڈم کمشنریٹ اور پی رویندر سپرنٹنڈنٹ پولیس (این سی) نان کیڈر کو سپرنٹنڈنٹ پولیس سی آئی ڈی مقرر کیا گیا۔ 1