حیدرآباد/12فروری( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات اور اسکولوں کیلئے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امتحانات جو 10 اپریل سے شروع ہونے والے تھے وہ 12 اپریل سے شروع ہوں گے۔ 25 اپریل تا 11 جون تقریباً 48 دن کی گرمائی چھٹیاں رہیں گی اور 12 جون کو اسکولوں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ موسم گرما کی شدت کی صورت میںمارچ کے دوسرے ہفتہ میں اسکولوں کے اوقات میں کمی کا امکان ہے۔ر